مردان میں جھڑپ، 20 لاکھ روپے سر کی قیمت والا دہشت گرد ہلاک
مردان (نوائے وقت رپورٹ) مردان میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے تھی۔دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ دہشت گرد کی شناخت فاروق عالم کے نام سے ہوئی ہے۔ مقابلے کے دوران دہشت گرد کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔
دہشت گرد ہلاک