غیرملکی مشروب ساز کمپنی کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاکستان میں 350 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے غیر ملکی مشروب ساز کمپنی کے وفد نے ملاقات کی۔ غیر ملکی مشروب ساز کمپنی نے پاکستان میں 350 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں معاشی استحکام کے سبب سرمایہ کاری کی جائے گی۔ سرمایہ کاری سے ہزاروں ملازمتیں پیدا ہوں گی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت عالمی سرمایہ کاروں کو ہرممکن وسائل فراہم کررہی ہے۔ حکومت آزادانہ سرمایہ کاری کے وسائل فراہم کررہی ہے۔
مشروب ساز کمپنی/ اعلان