• news

انتخابی ریلی میں شریک ڈھولچی ٹرک تلے آکر ہلاک بس نے نوجوان کو کچل دیا

لاہور+ فیروز والہ (نامہ نگاران) ٹریفک حادثات میں دو افراد ہلاک 2 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نولکھا کے علاقے میں مسلم لیگ (ن) کی ریلی دوان ٹرالے پر بیٹھ کر ڈھول بجانے والا 25 سالہ ڈھولچی نیچے گرنے سے ٹائروں تلے کچلا گیا اور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ پاکپتن ڈھولچی علی رضا ٹرالے پر سوار ڈھول بجا رہا تھا اس دوران اس کے ساتھی ڈھولچی نے اسے نیچے سے آواز دی جس پر علی رضا نے چلتے ہوئے ٹرالے سے نیچے اترنے کی کوشش کی اور وہ نیچے گر پڑا اور ٹائروں تلے کچلا گیا جس سے وہ موقع پر ہلاک ہو گیا ہے۔ اسعید چوک کے قریب تیز رفتار گاڑی نے ٹکرمار کر نوجوان بشیر احمد کو روند ڈالا جوشدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دم تو ڑگیا رانا ٹائون کے قریب گاڑی کی سائیڈ لگنے سے سائیکل سوار زخمی ہو گیا مریدکے میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے لگنے سے راہگیر زخمی ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن