• news

موبائل ہیلتھ یونٹس کا تجربہ کامیاب، مزید 16 اضلاع کیلئے منظوری

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب کے دور دراز کے چھ اضلاع کو علاج معالجہ کی سہولیات ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے موبائل ہیلتھ یونٹس کا تجربہ نہایت کامیاب رہا ہے اور ان موبائل ہیلتھ یونٹس کی کارکردگی بہت حوصلہ افزاء ہے۔ یہ بات مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے بتائی۔ خواجہ سلمان رفیق نے مزید بتایاکہ چھ اضلاع میں MHUs کے کامیاب تجربہ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید 12 موبائل یونٹس خریدنے کی منظوری دے دی جس کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن