گھریلو ورکروں کو مناسب اجرت ملے تو غربت کا خاتمہ ہو سکتا ہے: میر اظہار کھوسو
لاہور (لیڈی رپورٹر)وزیر برائے ترقی خواتین بلوچستان میر اظہارحسین کھوسو نے کہا کہ اگر گھریلو ورکروں کو سازگار ماحول اور مناسب اجرت ملے تو اس سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپوا ایسوسی ایشن ہیڈ کوارٹر میں محکمہ ترقی خواتین پنجاب اورآئی ایل اوکے تعاون سے گھریلو ورکروں کی تربیت کے اختتام پر سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا