بینائی کی حفاظت کیلئے لوگوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے: ہارون سلطان بخاری
لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سید ہارون احمد سلطان بخاری نے عالمی یوم بصارت کے موقع پر فری آئی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم بصارت کا مقصد عوامی سطح پر بصری صحت کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور لوگوں کو کمزور بینائی اور اندھے پن کی وجوہات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا ہے۔