آزاد کشمیر کے زلزلہ متاثرین آج بھی امداد کے منتظر ہیں: طاہر القادری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے منہاج ویلفیئر کے زیر اہتمام 8 اکتوبر 2005ء کے قیامت خیز زلزلہ کے شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب سے ٹیلیفون پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے میں زندہ بچنے والے ہزاروں خاندان حکومتی بے حسی اور کرپشن کی زد پر ہیں اور 10 سال بعد بھی کھلے آسمان کے نیچے بیٹھے امداد اور حکومتی وعدوں پر عملدرآمد کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ میں شہید ہونے والے والدین کے سینکڑوں یتیم بچوں کی آج بھی کفالت کر رہے ہیں۔