• news

گائے ذبیحہ پر فسادات نے جمہوریت کے ٹھیکیدار کا چہرہ بے نقاب کر دیا: میاں جمیل

لاہور (خصوصی رپورٹر) گائے ذبیحہ پر فسادات نے جمہوریت کے ٹھیکیدار کا چہرہ بے نقاب کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی سربراہ میاں محمد جمیل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے نام نہاد چیمپئن کہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں لیکن اقوام متحدہ سمیت کسی کو نظر نہیں آتا۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ پوری دنیا میں صرف مسلمانوں کو عقائد، عبادات کی ادائیگی سے روکا جاتا ہے ورنہ ہر مذہب کے پیروکاروں کو عبادات کا حق ہے۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ اسلامی ملکوں میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گائے ذبیحہ پر پابندی کیخلاف مسلمان حکمران بھرپور آواز اٹھائیں۔

ای پیپر-دی نیشن