باٹا پور: جائیداد کے تنازع پر زخمی ہونیوالا نوجوان چل بسا :2 ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار )باٹا پور کے علاقہ میں دو ہفتے قبل جا ئید اد کے تنا زعہ پررشتے داروں میں جھگڑے کے دوران زخمی ہونے والا15سالہ لڑکا گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ باٹا پور کے علاقہ میں مقامی رہائشی تنویرحسین کا جا ئید اد کے تنا زعہ پر اپنے محلے دار، رشتے داروں یعقو ب اور جا وید وغیرہ کے ساتھ دو ہفتے قبل جھگڑا ہوگیا تھا۔جس پردونوں گروپوں میں ڈنڈے اورمکے چل گئے۔ڈنڈوں کے وار اور تشدد سے تنویرحسین کا 15سالہ بیٹا حامد حسین شدید زخمی ہوگیا تھا۔ زخمی لڑکے حامد کو طبی امدادکے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا تھا ۔جہاں وہ گزشتہ روزز خموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے ۔جبکہ پولیس نے دو ملز ما ن یعقو ب اور جا وید کو گر فتا ر کر کے تفتیش شر وع کر دی ہے۔