• news

لاہور، اوکاڑہ میں ضمنی الیکشن: ساڑھے 8 ہزار سے زائد اہلکار دینگے: آئی جی

لاہور(نامہ نگار)پولیس نے لاہور اور اوکاڑہ میں ضمنی انتخابات کے موقع پر لاہور میں این اے ۔122 اور اوکاڑہ میںاین اے 144میں 494 پولنگ سٹیشنز میں 8ہزار 6سو 88پولیس افسر و اہلکار تعینات کئے جائیںگے سیکیورٹی پلان کے مطابق حلقہ این اے۔ 122 میںسیکیورٹی کو چار مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور اینٹی رائٹ فورس کی 10ٹیمیں الرٹ رہیں گی جبکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے بکتر بند گاڑیاں ا بھی موجود رہے گی ۔ پاکستان آرمی کے دستے بھی پولنگ سٹیشنز پر موجود رہیں گے۔آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں اس سلسلہ میں منعقد اجلاس کے دوران کہا کہ تمام افسروں اور اہلکاروں کو الیکشن کے دوران سختی سے غیر جانبدار رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن