جذبہ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 50 جوڑوں کی اجتماعی شادی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں جذبہ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو رائل پام رمضان شیخ، ڈائریکٹر پرویز قریشی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول سابق گورنر پنجاب صدر جذبہ فاؤنڈیشن، میاں ادریس، میاں حنیف، اقبال فرید احمد، حبیب الرحمان گیلانی اور یوسف بٹ بھی موجود تھے، میں 48 مسلمان جوڑوں اور 2 غیر مسلم جوڑے کی شادی ہوئی۔ مجموعی طور پر 28 لاکھ مالیت کی گھریلو اشیاء ضرورت جہیز دی گئیں۔