• news

نندی پور سکینڈل حکمرانوں کی سیاسی موت ثابت ہو گا: چودھری سرور

لاہور ( این این آئی) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے نندی پور پاور سکینڈل کے متعلقہ وزیر پانی وبجلی سمیت دیگر ذمہ داروں کے نام ای سی ایل میں شامل کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کر پشن کا یہ سیکنڈل حکمرانوں کی سیاسی موت ثابت ہو گا مسلم لیگ (ن) کو ضمنی انتخابات میں شکست ہو چکی ہے اور 11اکتوبر کو ’’بلا ‘‘کا میاب ہو گا ‘تحر یک انصاف آج لاہور میں تاریخی جلسہ کر یگی ۔ وہ تحر یک انصاف شعبہ خواتین پنجاب کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر شعبہ خواتین پنجاب کی صدر سلونی بخاری ُشعبہ خواتین پنجاب کی ہیڈ شانیلا علی ‘فوزیہ قصوری اور سعد یہ سہیل سمیت دیگر بھی موجود تھیں ۔

ای پیپر-دی نیشن