• news

ضمنی الیکشن، خواتین بھی ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم میں شریک

لاہور (رفیعہ ناہید اکرام) حلقہ این اے 122 اور پی پی 147کے ضمنی انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی خواتین رہنما، کارکنان اوربیگمات کی انتخابی سرگرمیاں عروج پرپہنچ گئیں ۔ خواتین ارکان اسمبلی، شعبہ ہائے خواتین کی عہدیداران 11اکتوبرکے روز ووٹرزکوگھروںسے پولنگ سٹیشن تک لانے کیلئے ایڑی چوٹی کازورلگارہی ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے دونوںامیدواروںکی بیگمات ریماایازصادق اورکرن علیم خان بھی میدان میں ہیں اور روایتی مشرقی بیگمات کی طرح خاصی عرق ریزی سے اپنے شوہروں کی ’’ناک‘‘ رکھنے کی خاطر تگ ودو کرتی دکھائی دے رہی ہیںدوسری طرف ق لیگ کی خواتین بھی پی ٹی آئی کی انتخابی مہم میں سرگرم ہوگئی ہیں۔ مسلم لیگ ن کی ارکان پنجاب اسمبلی ڈاکٹر فرزانہ نذیر، فرزانہ بٹ، نسرین نواز، نسیم بانو، شہزادی کبیر، ارم باجوہ، نبیرہ عندلیب، راحیلہ خادم حسین، نگہت شیخ، رخسانہ کوکب، فوزیہ ایوب ودیگر کے علاوہ سینیٹرنجمہ حمید،بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن، رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب، مائزہ حمید، شائستہ پرویز ملک، خالدہ منصور اور تحریک انصاف کی سعدیہ سہیل، شنیلا، ڈاکٹر نوشین حامد، سلونی بخاری، ڈاکٹر زرقا تیمور‘ ق لیگ کی خدیجہ فاروقی، آمنہ الفت، زیبا احسان، تمکین آفتاب جبکہ پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی طرف سے بھی فائز ہ ملک و دیگرسیاسی سرگرمیوںمیں شریک ہیں ۔ 

ای پیپر-دی نیشن