پاکستان اے اور انگلینڈ الیون کے مابین دو روزہ پریکٹس میچ ڈرا
شارجہ(اے پی پی) پاکستان اے اور انگلینڈ الیون کے مابین دو روزہ پریکٹس میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں انگلینڈ الیون نے دوسرے اور آخری روز کھیل کے اختتام تک 9 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔ جیمز ٹیلر 61 اور این بیل 53 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ معین علی 20 ، ایلیکس ہیلز 9 ، بین سٹوکس صفر، جوز بٹلر 39 ، سمیت پاٹیل 8 ، جونی بیئرسٹو صفر، عادل راشد 2 اور لیم پلنکٹ ایک رن بناکر آﺅٹ ہوئے۔ پاکستان اے کی جانب سے میر حمزہ سب سے کامیاب باﺅلر رہے انہوں نے 34 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ظفر گوہر اور جنید خان نے دو، دو جبکہ محمد اصغر اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ پاکستان اے نے میچ کے پہلے روز 9 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے تھے۔