• news

سپاٹ فکسنگ کے باعث انڈین پریمئر لیگ کی بدنامی‘ سپانسرز جان چھڑانے لگے

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) سپاٹ فکسنگ کی زد میں آئی انڈین پریمیئر لیگ سے سپانسرز جان چھڑانے لگے۔ آئی پی ایل کے ٹائٹل سپانسر 5 سال کا معاہدہ 3 سال میںختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی مشروب ساز ادارہ آئی پی ایل کی بدنامی کے باعث معاہدہ ختم کرنا چاہتا ہے۔ بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ 61 ملین ڈالر کا معاہدہ ختم ہونے سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بی سی سی آئی اور سپانسر ادارے میں معاہدے کے معاملات پر مذاکرات ہو رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن