• news

سکواش کے میدان میں پاکستان نے کئی سال تک حکمرانی کی : عثمان انور

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ پاکستان نے سکواش کے میدان میں کئی سالوں تک حکمرانی کی۔ انٹرنیشنل ٹائیٹلز کئی برس پاکستان کے نام رہے۔نوجوان کھلاڑی اسرار احمد نے جونیئر ایشیئن سکواش چیمپیئن شپ کا ٹائیٹل پاکستان کے نام کیا، قوم کو مستقبل میں ان سے امیدیں وابستہ ہیں۔ نوجوانوں کیلئے سپورٹس کے میدان میں وسیع مواقع موجود ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب نوجوانوں کو ہر طرح کی سہولتیں اور رہنمائی فراہم کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جونیئر ایشیئن سکواش چیمپئن اسراراحمد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اسرار احمد نے اگست میں ایران کے شہر تہران میں ہونیوالی جونیئر ایشیئن سکواش چیمپئن شپ کا ٹائیٹل جیتا۔ ستمبر میں سمویا میں ہونیوالی یوتھ اولمپکس گیمز میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ برٹش اوپن جونیئر 2014ءکے فاتح رہے، ملائیشیا میں ہونیوالی مائیلو آل سٹار سکواش چیمپئن شپ کا ٹائیٹل بھی پاکستان کے نام کیا۔

ای پیپر-دی نیشن