جمعیت علماءاسلام (س) ‘آصف لقمان قا ینے ایاز صادق کی حمایت کردی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءاسلام (س) نے حلقہ این اے 122میں مسلم لیگ (ن)کی حمایت کا اعلان کردیا، جمعیت علماءاسلام (س) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد عاصم مخدوم نے جمعیت کے سیکرٹریٹ جامع مسجدکبریٰ نیو سمن آباد لاہور میں امیدوار قومی اسمبلی سردارایازصادق کے ساتھ پریس کانفرنس میں این اے 122اور پی پی 147 کے ضمنی الیکشن میں بھرپورحمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صوبائی سرپرست مولانا مخدوم منظور احمد، مولانا اعظم حسین، حافظ میاں محمد نعمان، اختررسول چوہدری، مولانا محمد طاہر مخدوم، میاں سہیل شاکر، عامر فاروق، محمد ریاض قریشی، مولانا محمد نواز سندھو، مولانا قاری محمد ایوب ندیم، مولانا قاری غلام اکبر، عبدالرحمن سندھو ودیگرنے بھی شرکت کی۔باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے ادارہ فکر و عمل کے سربراہ اور جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کے صاحبزادے آصف لقمان قاضی نے ذاتی حیثیت سے لاہور سے این اے۔ 122 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے سردار ایاز صادق کو اپنی حمایت پر مشتمل ایس ایم ایس بھجوایا ہے۔
جے یو آئی (س)