• news

سنی اتحاد کونسل کے ایک ہزار سے زائد علمائ، 5 سو مساجد کے خطبا، 20مدارس کے سربراہوں نے علیم خان کی حمایت کا اعلان کر دیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور کے ضمنی انتخاب میں ایک ہزار سے زائد علمائ، پانچ سو مساجد کے خطباءاور بیس دینی مدارس کے سربراہوں نے تحریک انصاف کے امیدوار عبد العلیم خان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ سنی اتحاد کونسل نے پولنگ کیلئے ہر پولنگ سٹیشن پر علماءکی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔ سنی اتحاد کونسل سے وابستہ علماءو مشائخ تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے سر دھڑ کی بازی لگائیں گے۔ اس بات کا اعلان حلقہ این اے122کے علماء، خطباءودینی مدارس کے سربراہوں نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا سے ملاقات کے دوران کیا۔ حمایت کا اعلان کرنے والوں میں مفتی اکرام اللہ نقشبندی، علامہ جاوید نوری ، مولانا غلام سرور حیدری ،مولانا ضیاءاللہ قادری ،پیر مطلوب رضا ، مولانا سیف اللہ سیالوی ، مفتی محمد رمضان جامی ، مولانا زبیر عبد النبی ، پیر طارق ولی ، پیر محمد رفیق رضوی، پیر میاں غلام مصطفی ، مولانا حق نواز ، مولانا تنو یر الاسلام ، پیر سید طاہر شاہ ، صاحبزادہ محمد احمد قادری ، صوفی علام عباس سلیمانی ، مولانا عمران حسین نعمانی ، قاری فیض بخش چشتی و یگر شامل ہیں۔
حمایت

ای پیپر-دی نیشن