بھارت شرط عائد کرےگا تو مذاکرات کی بحالی ممکن نہیں: عبدالباسط
نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کیساتھ مذاکرات کی بحالی میں شرط عائد کریگا تو ان کا شروع ہونا ممکن نہیں ہے۔ بھارتی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ سے ہی مذاکرات کو شرطوں کا پہناوا چڑھا دیا ہے جس کو دیکھتے ہوئے مذاکرات کی فوری بحالی کی امید نہیں لگائی جا سکتی۔ تاہم انہوں نے کہا انہیں امید ہے کہ بھارت بنا کسی شرط کے مذاکرات کی بحالی پر آمادہ ہو جائیگا تو یقینی طور پر ایسا ماحول بھی تیار کر لیا جائیگا۔ انہوں نے حیرانگی کا اظہار کیا کہ بھارت نے مذاکراتی عمل پر بریک لگا کر ایسے عناصر کو حوصلہ بخشا ہے جو کہ مذاکرات کے خلاف رہے ہیں۔ ایسے عناصر کو ہر سطح پر کمزور کرنے کی ضرورت ہے لیکن بھارت کا موقف انہیں مزید مضبوط کر رہا ہے۔
عبدالباسط