آئی سی سی کی بورڈ مےٹنگ کل شروع ہوگی‘ شہریار پاکستان کی نمائندگی کرینگے
دبئی (اے اےن اےن) انٹرنےشنل کرکٹ کونسل کی بورڈ مےٹنگ کل پےر سے شروع ہوگی۔ پاکستان کی نمائندگی پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کرےں گے۔ منگل تک جاری رہنے والے اس اجلاس مےں تمام ممالک کی کرکٹ بورڈ کے سربراہان شرکت کریں گے۔ اجلاس سے پہلے چیئرمین شہریار خان کے دبئی جانے کا مقصد بنگلہ دیش اور دیگر بورڈ حکام سے ملاقات کرکے انہیں اپنی انڈر19، اے اور ویمنز ٹیمیں پاکستان بھیجنے پر راضی کرنا ہے۔ اس موقع پر ان کی بھارتی بورڈ حکام سے بھی ملاقات ہوگی جس میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔تاہم دبئی روانگی سے پہلے شہریار خان اس سیریز کے انعقاد سے متعلق ناامیدی ظاہر کرچکے ہیں۔