• news

قومی خزانے کو 68 کروڑ نقصان پہنچانے کا الزام، نیب نے پنوں عاقل نیشنل بنک کے 4 افسر گرفتار کرلئے

اسلام آباد (آئی این پی) نیب نے قومی خزانے کو 68 کروڑ کا نقصان پہنچانے پر نیشنل بینک آف پاکستان پنوں عاقل کے 4 افسر گرفتار کرلئے۔ سید لال شاہ، بشیر احمد، کفایت اللہ اور نصرت حسین کو 2014ءمیں زبیر المانی کے خلاف دائر کئے جانے والے زیر سماعت ریفرنس میں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے 7 اکتوبر 2015ءکو سندھ ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کرنے کی درخواست بھی کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔ گرفتار ملزموں کو نیب عدالت سکھر میں پیش کیا گیا جس پر عدالت نے ریمانڈ منظور کیا۔
گرفتار

ای پیپر-دی نیشن