حیدر آباد کی عدالت نے الطاف حسین کو ایک اور مقدمے میں اشتہاری قرار دیدیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی حیدر آباد کی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ایک اور مقدمے میں اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف یہ اقدام مٹیاری تھانے میں درج مقدمے کی سماعت کے لئے کیا گیا ہے۔ عدالت کی جانب سے اخبارات میں شائع کرائے گئے اشتہار کے مطابق الطاف حسین کی گرفتاری کے لئے وارنٹ جاری کئے گئے تھے جن کی تعمیل نہیں ہو سکی اور وارنٹ گرفتاری واپس آ گیا اور ملزم عدالت میں بھی پیش نہیں ہوا۔
الطاف/ اشتہاری