پشاور: پی آئی اے کی پرواز سامان ابوظہبی چھوڑ آئی‘ مسافروں کا احتجاج، حکام سے تلخ کلامی
پشاور (صباح نیوز) پی آئی اے کی ابوظہبی سے پشاور آنے والے پرواز پی کے 218 مسافروں کو تو لے آئی مگر ان کا سامان ابوظہبی میں ہی رہ گیا۔ سامان آج (اتوارکو) پشاور پہنچایا جائے گا۔ گزشتہ روز ابوظہبی سے پشاور پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 218 مسافروں کا سامان ابوظہبی میں چھوڑ آئی۔ مسافروں کی جانب سے پشاور ایئرپورٹ پر احتجاج کیا گیا۔ مسافروں اور پی آئی اے حکام کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔
پرواز/ سامان