گھریلو جھگڑے، گجرات : لڑکی، قصور میں خاتون نے زہر کھا کر زندگی ختم کرلی
گجرات + قصور (نامہ نگاران) گجرات اور قصور میں خاتون اور لڑکی نے زندگی ختم کرلی۔ تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ میں 13 سالہ لڑکی اقراءنے گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی ختم کرلی۔ قصور کے نواحی گاﺅں ہری ہر میں گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ جواں سالہ خاتون نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ نبیلہ بی بی کا اپنے گھر والوں کے ساتھ اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا وقوعہ کے روز اس کے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں۔
زندگی ختم