• news

کیلیفورنیا: واٹر پارک ”سی ورلڈ“ میں شکاری وہیل کی افزائش نسل پر پابندی

لندن (بی بی سی اردو) کیلفورنیا کے حکام نے سان ڈیاگو کے سی ورلڈ نامی واٹر پارک میں رکھی گئی کِلر ویل کی افزائشِ نسل پر پابندی عائد کردی ہے۔ انہوں نے ایسا پارک میں توجہ کا مرکز اور مقبول کِلر وہیل کے مستقبل کے پیش نظر کیا ہے۔ دوسری جانب سی ورلڈ نے ایک بیان میں اس فیصلے کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ سی ورلڈ تحقیق اور دیکھنے کے لیے دو اضافی ٹینکوں کی تعمیر کا ارادہ رکھتا ہے۔سی ورلڈ سان ڈیاگو پارک کے صدر جان ریئیلی کا کہنا ہے افزائشِ نسل کسی بھی جانور کی زندگی کا فطری، اہم اور بنیادی حصہ ہے اور کسی سماجی جانور کو اس کے نسل بڑھانے کے حق سے محروم کردینا ایک غیر انسانی عمل ہے۔
کیلیفورنیا/ سی ورلڈ

ای پیپر-دی نیشن