متحدہ رہنما عامر خان کیخلاف دہشت گردوں کو پناہ دینے کے مقدمے کی سماعت ملتوی 2 ٹارگٹ کلرز کا 90 روزہ ریمانڈ
کراچی (این این آئی +آن لائن) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماعامرخان کے خلاف مقدمے کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ عامر خان پردہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام کے تحت مقدمات درج ہیں۔ دریں اثنا خصوصی عدالت نے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے 2 ملزموں کمال صدیقی اور نعمان عارف کو 90 روزہ جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا۔