لوگوں نے ہمیں ووٹ میگا پراجیکٹس کیلئے نہیں نظام بدلنے کیلئے دیا: پرویز خٹک
اسلام آباد (اے این این) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ لوگوں نے ہمیں ووٹ میگا پراجیکٹس کیلئے نہیں نظام بدلنے کیلئے دئیے تھے، ہماری کارکردگی کا موازنہ پنجاب سے نہ کیا جائے، وہ 25 سال سے حکومت میں ہیں ہمیں اڑھائی سال ہوئے، بجلی کا پیسہ کہیں نہیں گیا، بینکوں میں پڑا ہے، جوا کھیلنے کا الزام درست نہیں۔ ایم ایم اے کی حکومت نے صوبے کے 50 کروڑ روپے سٹاک ایکسچینج میں لگائے تھے، وفاق بجلی کی تقسیم کا مکمل اختیار دے تو بجلی کی قیمت آدھی کردیں گے۔ وزیراعظم نے آج تک مجھ سے مشاورت نہیں کی۔ گورنر سے تعلقات مثالی ہیں کسی کی نظر نہ لگ جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔