کامیاب ہوکر یونین کونسل بھوبتیاں میں ترجیح بنیادوں پر ترقیاتی کام کرائیں گے: چودھری شانو بابا
رائے ونڈ (نامہ نگار) یونین کونسل بھوبتیاں 269 رائے ونڈ روڈ کے نامزد لیگی چیئرمین بابر چودھری شانو بابا نے کہا کہ تحریک انصاف نے ان کے مقابلے میں قبضہ گروپوںکو ٹکٹ دیا ہے۔ علاقے میں بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حلقہ ن لیگ کے چاہنے والوں کا ہے، تحریک انصاف کو سوائے رسوائی کے کچھ نہیںملے گا۔ اس موقع پر اہم برادریوں کے سرکردہ رہنمائوں ننھا بھٹی، خان محمد، ریاض کھوکھر، حاجی زین، ریاض بھٹی، ندیم چودھری، اظہر علی، سیف الرحمن، فریداللہ اور گوگا بٹ نے نامزد لیگی چیئرمین کی حمایت کا اعلان کیا۔