چوہدری وسیم قادر کی والدہ انتقال کر گئیں‘ وزیراعلیٰ کا اظہار تعزیت
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری وسیم قادر کی والدہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے وسیم قادر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔