• news

حافظ آباد: محرم الحرام میں امن و امان کاقیام حکومت کی اولین ترجیح ہے: محمد عثمان کا امن کمیٹی سے خطاب

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر حافظ آباد محمد عثمان نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہوگی اور ضلعی امن کمیٹی کے معزز اراکین کے تعاون سے سابق روایات کے مطابق اس بار بھی محرم الحرام میں مقامی ہم آہنگی ،بھائی چارے اور رواداری کا مظاہرہ کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں جلوسوں اور مجالس کی انتظامیہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کی پابند ہوگی اور کسی بھی نئے روٹ ،جلوس اور مجلس کی کوئی اجازت نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی کے اراکین کی معاونت سے شر انگیزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن