حافظ آباد: بلدیاتی الیکشن کیلئے مامون جعفر تارڑ سمیت تحریک انصاف کے متعدد امیدواروں کے کاغذات بحال
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) بلدیاتی الیکشن کیلئے مامون جعفر تارڑ سمیت پی ٹی آئی کے متعدد اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی بحال، مخالفین کے اعتراضات مسترد، یونین کونسل نمبر8کولو تارڑ سے چیئرمین کے اُمیدوار محمد مامون جعفر تارڑ(پی ٹی آئی) کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر نے میاں افضل حسین تارڑ(مسلم لیگ ن) کے اعتراضات پر مسترد کردئیے تھے جس کے خلاف انہوں نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ایڈیشنل سیشن جج مہ رُخ عزیز تارڑ کی عدالت میں اپیل دائر کررکھی تھی۔ ذرائع کے مطابق یو سی ساگر کلاں سے چیئرمین کے اُمیدوار رانا محمد اکرم(پی ٹی آئی)، یوسی کوٹ سید محمد سے حیدرعباس( پی ٹی آئی)، دھیرنکے لالکے سے اعجاز تارڑ(پی ٹی آئی)،یوسی علائوالدین کے خان سجاد خان(پی ٹی آئی) جبکہ یوسی پنڈی ڈوڈھال سے مسلم لیگ ن کے اُمیدوار میاں قادر بخش بھٹی کے کاغذات نامزدگی بحال کر دئیے گئے ہیں۔