• news

سانحہ منیٰ میں حکومت سعودیہ کا کوئی قصور نہیں: مفتی عاشق حسین

لاہور (پ ر) چاروں مسالک اتحاد علماء کونسل کے چیئرمین اور جے یو پی کے صوبائی صدر مفتی سید عاشق حسین نے سعودی عرب میں حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچنے پر کہا ہے کہ سانحہ منیٰ میں حکومت سعودیہ کا کوئی قصور نہیں اس ضمن میں کچھ ممالک اور قوتوں کی طرف سے سعودی عرب پر عائد کردہ الزامات کی کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس واقعہ کے آئینی شاہد اور منیٰ میں جانے والوں میں اول صفوں میں تھے نائیجیریا سے آئے حبشی حاجیوں کے رمی سے واپسی پر غلط راستہ اختیار کرنے اور ادھر سے آنے والوں میں آمنا سامنا اور دھکم پیل اور شدید گرمی و حبس سے یہ المناک سانحہ رونما ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن