• news

شمالی وزیرستان : بمباری 22 دہشت گرد ہلاک‘ 6 ٹھکانے تباہ‘ سیکورٹی فورسز نے دتہ خیل کا کنٹرول سنبھال لیا‘ زمینی آپریشن شروع

راولپنڈی/وانا (آن لائن)آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ،سکیورٹی فوررسز کی پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیر ستان کی تحصیل دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 22دہشت گرد ہلاک ،6مشتبہ ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیر ستان کی تحصیل دتہ خیل میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاعات پر فضائی کارروائی کی جس میں 22دہشت گرد مارے گئے جبکہ جیٹ طیاروں نے مختلف مقامات پر بمباری کرکے 6مشتبہ ٹھکانے تباہ کر دئیے ہیں کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعد م تنظیم سے تھا۔ سکیوررٹی فورسز نے کارروائی کے بعد علاقے کا کنڑول سنبھال لیا ہے اور تباہ ہونے والے مشتبہ ٹھکانوں سے مال مسروقہ برآمد کر کے زمینی آپریشن شروع کر دیا ہے۔
شمالی وزیرستان

ای پیپر-دی نیشن