• news

الیکشن کمشن میں قائم کنٹرول روم پولنگ شروع ہونے سے دو گھنٹے تک غیر فعال رہا

لاہور(صباح نیوز)این اے 122ضمنی انتخابات کے دوران الیکشن کمشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں شکایات درج کرانے کے لیے قائم کنٹرول روم پولنگ شروع ہونے سے دو گھنٹے تک غیر فعال رہا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمشن نے ملکی تاریخ کے اہم ترین الیکشن میں بھی غفلت کا سلسلہ جاری رکھا اور کنٹرول روم کے لیے خراب فون نمبرز جاری کردئیے۔ میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد الیکشن کمشن کو ہوش آیا تو نئے نمبرز جاری کیے۔ الیکشن کمشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں کنٹرول روم این اے 122 ، این اے 144 اور پی پی 147 کے ضمنی انتخابات کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
کنٹرول روم

ای پیپر-دی نیشن