این اے 122 کے عوام فتح کیلئے گھروں سے نکلیں‘ریحام خان کا پولنگ ختم ہونے سے ایک گھنٹہ قبل ٹوئیٹ
لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان این اے 122 کے ضمنی انتخابات کی پولنگ کا وقت ختم ہونے سے ایک گھنٹہ قبل میدان میں آگئیں اور عوام سے گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کر دی۔ انہوں نے ایک ٹوئیٹ کیا جس میں کہا گیا کہ عوام باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔ سب کو آگے بڑھ کر ووٹ ڈالنے کیلئے نکلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ این اے 122 کی فتح آزاد اور شفاف الیکشن کے مطالبے کی جیت ہوگی۔