علیم خان پی ٹی آئی کے نظریاتی بنیادوں کی نمائندگی نہیں کرتے، جسٹس (ر) وجیہہ الدین
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ عبدالعلیم خان اور سردار ایاز صادق دونوں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ عبدالعلیم خان پی ٹی آئی کے نظریاتی بنیادوں کی نمائندگی نہیں کرتے۔ سردار ایاز صادق نے بھی انتخابی قواعد و ضوابط کا خیال نہیں رکھا۔