عمران کے آبائی حلقے زمان پارک سے تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست ایاز صادق اپنے گھر گڑھی شاہو سے ہار گئے
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) این اے 122 سے تحریک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان کو عمران خان کے آبائی علاقے زمان پارک سے شکست ہوئی۔ زمان پارک کے پولنگ سٹیشن سے سردار ایاز صادق نے 239 اور عبدالعلیم خان نے 207 ووٹ حاصل کئے۔ پولنگ سٹیشن نمبر 100 میں خواتین نے عبدالعلیم خان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا جبکہ مردانہ پولنگ سٹیشن پر سردار ایاز صادق کو 157 اور عبدالعلیم خان کو 127 ووٹ ملے۔ ادھر مسلم لیگ ن کے سردار ایازم صادق گھر میں ہار گئے۔ ایاز صادق گڑھی شاہو کے آبائی علاقے کے پولنگ سٹیشن 98 ووٹوں سے ہار گئے۔ عبدالعلیم خان 391 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جبکہ ایاز صادق 327 ووٹ لے سکے۔
زمان پارک