پولنگ ایجنٹس اور سپورٹرز کی پرتکلف ناشتے سے تواضع کی گئی
لاہور ( خبر نگار) این اے122اور ذیلی حلقہ پی پی 147میں ہونے والے ضمنی انتخاب کےلئے ووٹنگ کے دوران پولنگ ایجنٹس کی ذمہ داریاں نبھانے والوں کےلئے پر تکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا ۔امیدواروں کی طرف سے نہ صرف پولنگ ایجنٹس بلکہ انتخابی مہم میں سر گرم رہنے والے رہنماﺅںاورمتحرک سپورٹرز کوبھی ناشتے کی دعوت دی گئی جن کی حلوہ پوری ، سری پائے ، نان چنے ،پراٹھے ، آملیٹ او رلسی سے تواضع کی گئی۔
پرتکلف ناشتہ