این اے122 میں الیکشن کمشن دکھائی نہیں دیا: خورشید شاہ
سکھر (این این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے الیکشن کمشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے این اے 122 میں الیکشن کمشن کہیں دکھائی نہیں دے رہا۔ الیکشن کمشن صرف نوٹس دے رہا ہے، نوٹس نہیں ایکشن نظر آنا چاہئے۔ سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا این اے 122 میں الیکشن کمشن نے بے بسی کا اظہار کیا ہے۔ ایک طرف وزرءاعلان کرتے رہے تو دوسری جانب سے پیسے کا استعمال ہوا۔ انہوں نے کہا الیکشن نام ہی رابطے اور ماحول بنانے کا ہے۔ جب ماحول بنتا ہے تب ہی لوگ ووٹ ڈالنے کے لئے نکلتے ہیں۔ انہوں نے کہا پہلے روز سے ہی اس بات کا قائل تھا ایم کیو ایم کو پارلیمنٹ میں واپس آنا چاہئے۔ سندھ حکومت میں ایم کیو ایم کی واپسی کا فیصلہ سی ای سی کے اختیار میں ہے۔