• news

سعودی حکومت نے 17 سالہ لڑکے کو پھانسی کی سزا سنا دی

جدہ (آئی این پی) سعودی حکومت نے 17 سالہ لڑکے کو پھانسی کی سزا سنا دی۔ عرب میڈیا کے مطابق علی محمد النمر کو قطیف میں کریک ڈاؤن کے دوران جمہوری احتجاجیوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا اور اس پر کم درجہ سیاسی جرم کا مقدمہ دائر کیا گیا جیسے ریاست کے خلاف احتجاج اور مظاہروں میں جانا شامل کیا گیا۔ اسی دوران نمر کے چچا جو ممتاز شیعہ عالم ہیں نے نظام کے خلاف آتش انگیز خطبات دینے شروع کر دیئے۔ انہیں سنجیدہ جرم جس میں مذہبی رہنماؤں کے خلاف توہین آمیز تقاریر، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ کشیدگی کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن