آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات جاوید ایوب خاتون وزیر کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
راولاکوٹ (آ ن لائن) آزادکشمیر حکومت میں شامل دو وزراء رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے۔ وزیر جنگلات جاوید ایوب جن کی کچھ عرصہ قبل اہلیہ انتقال کر گئی تھیں کا نکاح آزاد کشمیر کی وزیر صدف شیخ سے ہو گیا۔ صدف شیخ غیر شادی شدہ تھیں۔ دونوں کا تعلق مظفر آباد سے ہے۔ اس سے قبل راٹھور دور میں پیپلز پارٹی ہی کے ڈپٹی سپیکر راجہ اسرار عباسی کی شادی اس وقت کی خاتون ممبر اسمبلی شگفتہ بٹ کے ساتھ ہوئی تھی۔