کوٹ ادو: لڑائی چھڑاتے زخمی ہونیوالوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا‘ ایک دم توڑ گیا‘لواحقین کا نعش رکھ کر احتجاج
کوٹ ادو (خبر نگار) لڑائی چھڑاتے ہوئے زخمی ہونیوالے چار افراد کو پولیس نے گرفتار کر کے ان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ 36گھنٹے شدید زخمیوں کو حراست میں رکھنے کے بعد حالت خراب ہونے پر 2 زخمیوںکو ہسپتال بھیج دیا۔ جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کے حالت تشویش ناک ہے۔ رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا اور جھوٹا مقدمہ خارج کرنے اور زیر حراست ملزموں کو رہا کرنے اور پولیس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور نعش روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا۔ تفصیل کے مطابق دائرہ دین پناہ کے رہائشی الطاف حسین‘ رشید فوجی، رضاء اللہ اور سجاد موٹر سائیکلوں پر سوارچوک سرور شہید سے شادی سے واپس اپنے گھر آرہے تھے کہ پل ہزارہ کے قریب چنڑ برادری اور تھہیم برادری کے لوگوںکے مابین لڑائی ہوئی۔ فائرنگ سے 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ، اسی اثناء میں چنڑ برادری کے رمضان چنڑ نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں زخمیوں کو حراست میں لے لیا۔