• news

الیکشن کمشن مسلم لیگ (ن)‘ تحریک انصاف کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: اعتزاز احسن

لاہور (این این آئی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ الیکشن کمشن ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کی طرف سے کی گئی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے اعتزاز احسن نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی نے پانی کی طرح پیسہ بہایا الیکشن کمشن کو چاہئے کہ اس کا نوٹس لے کیونکہ یہ ضابطہ اخلا ق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کی من مانیوں سے الیکشن کمشن آف پاکستان کہیں نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ان دو جماعتوں نے جتنا پیسہ خرچ کیا ہے پیپلزپارٹی اس حوالے سے ان کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

ای پیپر-دی نیشن