• news

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 29 علماء کی تقاریر اور 32 کے داخلے پرپابندی عائد

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے مختلف مکاتب فکر کے 29 علمائے کرام کی زبان بندی اور 32علماء کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جن علمائے کرام کے بیانات اور تقاریر پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان میں مولانا محمد عبداللہ ،مولانا محمد اویس ،مولانا عرفان شہزاد ،سید سرفراز الحسن، مولانا عبدالخالق ،قاری محمد رفیق انور ،حافظ طاہر فاروقی ،مولانا نفیس الرحمن ،مولانا عتیق الرحمن ،مولانا عبید الرحمن ضیاء ،محمد سرور عثمانی ،محمد یوسف بخاری ،مولانا محمد عمر فاروق ،مولانا محمد اسماعیل ،اسلم فاروقی ،شبیر حیدر ،قاری محمد جمیل ،قاری محمد اسماعیل ،عبدالحنان صدیقی ،قاری نور احمد ،مولانا محمد اسماعیل حماد ،سید ضیغم عباس نقوی ،غلام عباس ،ضیغم حسین ،رانا نعیم ،ضیا ء الحسن زیدی ،رضوان حیدر ،مفتی عمران حیدری اور سید محسن رضا شامل ہیں، دوسری طرف مولانا عبدالعلیم یزدانی، مولانا بہادر علی سیف، مولانا عبدالرئوف، قاری عبدالحفیظ، مولانا محمد نواز چیمہ، مولانا منظور، مولانا عبدالخالق، ڈاکٹر خادم حسین، مولانا عالم طارق، مولانا مسعود الرحمن، مولانا طیب طاہر، مولانا محمد آصف معاویہ، مولانا محمد معاویہ اعظم، مولانا محمد الیاس گھمن، مولانا عبدالکریم، مولانا عبدالقدوس گجر، مولانا اورنگزیب فاروقی، مولانا سعید احمد، مولانا عبدالجبار، مولانا یوسف، مولانا فضل عباس، مولانا انور علی، ذاکر صفدر حسین، مولانا غلام حسین، علامہ ساجد حسین نقوی، مولانا خالق اسدی، مولانا مظہر کاظمی، مولانا آصف رضا، مولانا نذر، غیور صابر، جمیل عابدی آف کراچی اور علامہ ریاض حسین شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن