• news

ایرانی پارلیمنٹ نے ایٹمی معاہدے کی جزوی حمایت کر دی

دبئی (رائٹرز) ایرانی پارلیمنٹ نے عالمی طاقتوں کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی جزوی حمایت کردی ۔ پارلیمنٹ میں بل کی پہلی ریڈنگ کے موقع پر حق میں 139 جبکہ مخالفت میں 100 ارکان نے ووٹ ڈالے۔ کل (منگل) کے روز بل پر دوبارہ بحث ہوگی جس کے بعد اسے حتمی منظوری کیلئے بھیج دیا جائے گا۔ بحث کے دوران رکن پارلیمنٹ علی رضا نے کہا کہ معاہدے میں ایران کے بجائے امریکہ کے مفادات کا تحفظ کیا گیا۔ رکن پارلیمان علی رضا نے ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار، ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ علی اکبر صالح کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی۔

ای پیپر-دی نیشن