• news

اٹلی کشتی حادثہ، ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود جاں بحق ہونیوالے 3 پاکستانیوں کی نعشیں وطن نہ لائی جا سکیں، لواحقین کا احتجاج

اسلام آباد (آن لائن) لیبیا سے اٹلی جانے والے کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی نعشیں تاحال وطن واپس نہیں لائی جا سکیں۔ نعشوں کی واپسی کیلئے پاکستان ہائی کشن بھی ناکام ہوگیا جس پر لواحقین نے پاکستانی سفارت خانے کے رویئے کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے اور صدر، وزیراعظم سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیاروں کی نعشیں پاکستان لائی جائیں اور اس حوالے سے اٹلی میں پاکستانی ہائی کمشن کو احکامات جاری کئے جائیں۔ واضح رہے اٹلی کشتی حادثہ میں 14 اگست2015 ء کو لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے دم گھٹنے سے 49 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 3 پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک کے باشندے شامل تھے۔ جاں بحق پاکستانیوں میں سے دو کا تعلق راولپنڈی اور ایک کا سیالکوٹ سے ہے۔ تینوں کی نعشیں اٹلی کے ایک نجی ہسپتال میں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن