منشیات فروشی اور لائوڈ سپیکرایکٹ کی خلاف ورزی پر3 افراد گرفتار
بصیرپور (نامہ نگار) پولیس نے فوڈ گودام کے قریب سے عدنان کو 20لٹر، کوٹ شیر خان روڈ سے بشیر کو 19لٹر اور ریلوے پھاٹک سے مقبول کو 18لٹر دیسی شراب برآمد ہونے جبکہ کوٹ شیر خان روڈ سے ٹریکٹر ڈرائیور اشرف کو اونچی آواز میںگانے بجانے پر گرفتار کرلیا۔ الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔