• news

ساہیوال: پولیس وردی میں ملبوس افراد گھر میں گھس گئے‘ خواتین اور بچوں پر تشدد

ساہیوال (نامہ نگار) تھانہ ڈیرہ رحیم کے علاقہ 113/9 ایل میں مسلح ملزمان نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پر دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوگئے، عورتوں اور بچوں پر تشدد کی انتہا ملزمان نے پولیس کی وردیاں پہن رکھی تھیں۔ اس دوران منشاء اور اس کے ساتھیوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور گائوں میں خوف وہراس پھیلاتے ہوئے دولت بی بی کو گھسیٹ کر لے گئے اس پر تشدد کر تے رہے اور زبردستی گاڑی میں ڈال کر اغوا کرکے تاندلیانوالہ اور بعد میں جھنگ لے گئے اور دولت بی بی پر تشدد کرتے رہے اور زنجیروں میں جکڑ دیا۔ متاثرہ دولت بی بی نے صحافیوں کو بتایا میں 3بچوں کی ماں بھی ہوں بااثر ملزمان نے میرے ساتھ بڑی زبردست زیادتی کی مجھے برہنہ کر دیا گیا اور ملزمان میرے ساتھ زیادتی کرتے رہے اور میرے ساتھ زبردست زیادتی ہوتی رہی۔ ملزمان مجھے نشہ آور گولیاں بھی دیتے رہے پولیس ڈیرہ رحیم مجھے جھنگ سے برآمد کرکے لے آئی اب پولیس ملزمان کے ساتھ سازباز ہو چکی ہے۔ دولت بی بی نے آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کیس کی تفتیش خود کریں اور مجھے انصاف فراہم کریں۔ 

ای پیپر-دی نیشن