• news

ایف بی آر اور وزیر خزانہ حکومت اور تاجروں میں دوری پیدا کر رہے ہیں: اسلم بھلی

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سپریم انجمن تاجران فیصل آباد کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد اسلم بھلی‘ صدر جاوید ظفر ‘ جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ ودیگر رہنماؤں الحاج محمد نواز وہرہ‘ حاجی بشیر احمد، چوہدری غلام سرور، محمد ایوب منج، محمد امین بٹ، محمد یوسف موتی ، حاجی عابد، محمد بلال الٰہی، خالد جٹ، رانا اکرام اللہ ، خالد انوار ، محمد اکرم پاشا، چوہدری عزیز الرحمن، رانا عمران ، ملک شاہد رسول ، میاں محمد سعید، آفتاب بٹ‘رانا شعیب ٹھاکر ‘ شہباز گل بٹ میاں اختر محمود اور چوہدری محمد اصغر نے کہاہے کہ حکومت بینکوں سے لین دین پر عائد ٹیکس 0.1کی بجائے بالکل ختم کرے ‘ آئی ایم ایف کے دبائو میں آنے کی ضرورت نہیں ایف بی آر اور وزیر خزانہ حکومت اور تاجروں میں دوریاں پیدا کررہے ہیں ‘ تاجر برادری کسی طور پر بھی ود ہولڈنگ ٹیکس کی آڑمیں جگا ٹیکس ادا نہیں کریگی ‘ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت بزنس کمیونٹی کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی ،صنعتکاروں ،امپورٹروں اور تاجروں کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہورہاہے، بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد حکومت کے خلاف ہورہی ہے۔حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ایسی پالیسیاں بنانے سے اجتناب کریں جن سے تاجروں اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو۔انہوں نے کہا کہ بینکنگ ٹرانزیکشنز پر ودہولڈنگ ٹیکس وصولی کے بعد نجی کاروبار تیزی سے نقد لین دین اور متبادل ذرائع پر منتقل ہورہا ہے ،ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے باعث بنکوں سے 200ارب کے ڈیپازٹ ختم ہونا تشویشناک ہے جبکہ اس ٹیکس کے باعث بنکوں کی ٹرانزکشن میں30فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن