• news

پولیس کا سرچ آپریشن‘ 30 مشتبہ افراد زیرحراست‘ 41 کرایہ داروں پر مقدمات

لاہور (نامہ نگار )پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میںسر چ آپریشن کے دوران30 مشکو ک افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ 41 کر ائے داروں کے خلاف متعلقہ تھانے اطلاع نہ دینے پر مقدمات درج کر لئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے جوہر ٹائون ،ساندہ ،شاہدرہ ،نولکھا ،داتا دربار ،لو ئر مال ،گڑھی شاہو ،سمن آباد اور دیگر علاقوں میں سر چ آپریشن کیا ۔پولیس نے 41 کر ائے داروں کے خلاف متعلقہ تھانے اطلاع نہ دینے پر کر ائے داری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا اور انہیں گرفتار کیا جبکہ 30 مشکو ک افراد کو بھی تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن